کراچی میں کاروبار کی بحالی کیلئے رینجرز کی موجودگی ٖضروری ہے ، کورنر سندھ

مجھے بھی بھتے کی پرچی ملی تھی،ہمیں اب کراچی کو نئے طرح سے آگے لے جانا ہوگا،محمد زبیر

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) کورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات اب بہت بہتر ہوچکے ہیں اور مختلف شعبوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں مجھے بھی بھتے کی پرچی ملی تھی ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک تقریب کے خطاب میں کیا کہ لیاری اب ایک پرامن علاقہ بن گیا ہے اور ان میں وفاق کی اولین ترجیح ہے انہوںنے کہا کہ کراچی کو مزید بہتر کرنا ہوگا ہمیں اب کراچی کو نئے طرح سے آگے لے جانا ہوگا اس کے انفراسٹریکچر کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ سرمایہ کار واپس آسکیں اور اب سندھ کے مختلف شہروں میں منصوبوں کا آغاز کردیئے ہیں گورنر سندھ نے کہا کہ 2010 میں کراچی کے حالات بہت خراب تھے مجھے بھی بھتے کی پرچی مل چکی تھی لیکن اب کراچی کے حالات بہتر ہوگئے ہیں اور بھتے کا دور ختم ہوچکا ہے کوینکہ پاکستان کی ترقی کیلئے کراچی کا امن بہت ضروری تھا انہوںنے کہا کہ کراچی پیکج میں کسی سیاسی جماعتوں کو ایک پیسہ نہیں دیا جائیگا اور سارا پیسہ کراچی کے ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگا اور اگر کراچی میں کاروبار بھر سے شروع کرنا ہوگا تو پہلے کراچی میں امن لانا ہوگا اور کراچی میں کاروبار کی بحالی کیلئے رینجرز کو سندھ میں رکھنا ہوگا