خود پر مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی، ڈیزی شاہ

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ وہ خود پر مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی بلکہ فلموں میں مختلف کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کا خیال ہے کہ میں فلموں میں صرف سادہ لڑکی کا کردار ادا کر سکتی ہوں میں یہ تاثر ختم کرنا چاہتی تھی اور خود پر سے مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتی تھی اس لئے میں نے فلم ہیٹ لو اسٹوری 3 میں کام کی پیشکش قبول کی ہے جس میں میرا بولڈ کردار ہے اور اس فلم کے کرنے سے لوگوں کی سوچ بدل گئی ہے۔۔