فلم گول مال اگین کا موشن پوسٹر جاری

منگل 19 ستمبر 2017 15:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلم گول مال اگین کا موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر فلم گول مال اگین کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فلم کا ٹریلر 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم میں اجے دیوگن، تبو، ارشد وارثی، توشار کپور، پرینیتی چوپڑا، شریاس تلپاڈے اور کنعال کھیمو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :