بالی ووڈ اداکارہ تبو 23سال بعد اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگی

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) بالی ووڈ کی خاموش طبیعت کی مالک اداکارہ تبو 23 سال بعد اجے دیوگن کے ساتھ فلم گول مال فور میں جلوہ گر ہوئیں اور اب دونوں اداکار ایک اور فلم میں ساتھ جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو، اجے دیوگن کے ساتھ ہدایت کار روہت شیٹھی کی کامیاب فلم سیریز گول مال فور کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو ان کی اچھی کیمسٹری کی وجہ سے ایک اور فلم میں ساتھ کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تبو نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی شادی نہ ہونے کی وجہ اجے دیوگن ہیں لیکن ان تمام الزامات کے باوجود تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم گول مال فور کے لئے حامی بھر لی تھی۔واضح رہے کہ اجے دیوگن اور تبو ایک ساتھ 23 برس قبل فلم تکشک میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جب کہ تبو کی آخری بالی ووڈ فلم ہیرا پھیری 17 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار سنیل شیٹھی اور پاریش راول نے اہم کردار ادا کیے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :