سپورٹس ڈیسک*

کرکٹر عبدالرزاق افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ چھوڑ کر لاہور واپس پہنچ گئے کابل سٹیڈیم کے باہر دھماکے کے بعد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز بھی واپس جا چکے ہیں

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ چھوڑ کر لاہور واپس پہنچ گئے۔کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے سے افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ پر چھائی غیریقینی بڑھنا شروع ہوگئی، آل رانڈر افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ میں شرکت کیلیے کابل گئے تھے تاہم وہاں بم دھماکے کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق دھماکے کے وقت اپنا میچ ختم کرکے ہوٹل میں موجود تھے، انہوں نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا تاہم منتظمین کی درخواست پر مزید ایک میچ میں شرکت کی تھی جب کہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز بھی واپس جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ 13 ستمبر کو کابل میں ہونے والے ایونٹ میں میچ کے دوران خود کش حملہ آور نے اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور پولیس کی جانب سے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :