پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو 69ویں ایمی ایوارڈز سے نوازا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد کو 69ویں ایمی ایوارڈز 2017 میں لمیٹڈ سیریز کے زمرے میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس تقریب میں ہولی وڈ سمیت دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے اس رات کو مزید یادگار بنادیا۔34 سالہ اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے جو لندن میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہیں اپنی لمیٹڈ سیریز دی نائٹ آف کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ رض احمد یہ ایوارڈ جیتنے والے ایشیا کے پہلے اداکار کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ایمی ایوارڈز میں دی کران، دی ہینڈ میڈ ٹیلز، اسٹرینجر تھنگز، دس از اس اور ویسٹ ورلڈ جیسے شوز کو بھی ایوارڈز دیے گئے۔ایمی ایوارڈز میں بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی جنہوں نے اپنے دلچسپ فیشن سے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔پریانکا کو شو میں کوئی ایوارڈ تو نہیں ملا، تاہم انہوں نے ہولی وڈ اداکار کے ساتھ مل کر اسٹیج پر جیتنے والوں کو ایوارڈ ضرور پیش کیا۔۔