ثنا سفیناز کی برائیڈل کلیکشن نے فیشن انڈسٹری کو خوب متاثر کیا

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)ثنا سفیناز کا شمار پاکستان کی ٹاپ ڈیزائنرز میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے رواں سال کے فیشن پاکستان ویک میں اپنی برائیڈل کلیکشن سے فیشن انڈسٹری کو خوب متاثر کیا۔ڈیزائنر نے اپنی کلیکشن میں 10 یا 20 نہیں بلکہ پورے 50 سے زائد ملبوسات پیش کیے، جنہیں زیب تن کیے ہر ماڈل رن وے پر نہایت خوبصورت نظر آئی۔

ثنا سفیناز نے اپنی کلیکشن کو شوکاز کرنے کے لیے ایک دوسرے رن وے کا انتخاب کیا، جسے خاص الگ انداز میں پھولوں سے سجایا گیا تھا۔انہوں نے اپنی کلیکشن میں لہنگے، ساڑھی اور کوٹس کو منفرد انداز دے کر پیش کیا، جس میں سے پسندیدہ ملبوسات کا انتخاب کرنا کافی مشکل ہوگیا۔یہاں ان کے ملبوسات میں سے 12 جوڑے پیش کیے جارہے ہیں، جو اپنی خوبصورتی، باریک کام اور بہترین سلائی کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

(جاری ہے)

جوڑا جسے پہن کر ہر کوئی شہزادی نظر آئے ایک نہایت منفرد انداز کی ساڑھی خوبصورت کام جس سے نظر نہ ہٹے، شادی میں ایسے اسٹائلش جوڑے کا انتخاب کریں شرارے پر انوکھا کام بنا توجہ کا مرکز، عروسی جوڑے کے لیے سفید رنگ کا انتخاب بھی کچھ برا نہیںسردیوں کے موسم میں شادی کا پرفیکٹ لکیہ دو رنگ بھی بہترین انتخاب اپنے عروسی جوڑے کو پھولوں سے سجائیں یہ منفرد لباس سب کی توجہ کا مرکزجوڑے پر ایسا خوبصورت کام کبھی دیکھا تھا لباس کی ایسی بہترین سلائی جو سب کا دل چھو لے۔