سپین کی پولیس کامشتبہ پاکستانی جہادی کوگرفتار کرنے کا دعویٰ

25سالہ مشتبہ پاکستانی سوشل میڈیا پر دہشتگردی اور اسلامی جہادی پروپیگنڈا پھیلانے میں ملوث تھا،وزارت داخلہ

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سپین کی پولیس نے مشتبہ پاکستانی جہادی کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے ’’ اے پی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ پاکستانی کو سوشل میڈیا پر دہشتگردی اور اسلامی جہادی پروپیگنڈا پھیلانے پر گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کاٹالان شہر کے 25سالہ رہائشی کا گزشتہ سال تین پاکستانی بھائیوں کی للیڈا میں گرفتار ی کے ساتھ جزوی طور پرختم ہونے والے ایک سیل کا حصہ تھا۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھاکہ منگل کے روز گرفتار کیے جانے والا مشتبہ شخص حالیہ ہفتوں میں انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں زیادہ مصروف ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ بارسلونا میں گزشتہ مہینے 2دہشتگرد حملوں میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسلامک اسٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔سپین کا کہنا ہے کہ اسکی پولیس مشتبہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث 200افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔