افغان نائب وزیر خارجہ اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان ملاقات ، افغانستان میں امن واستحکام اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

کابل/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے درمیان نیویارک میں ملاقات کے دوران افغانستان میں امن واستحکام اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی سے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ملاقات کی ۔

دونوں حکام نے افغانستان میں امن واستحکام اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھاکہ افغان مسئلے کو کوئی فوجی حل نہیں مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :