کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک دو روز میں متوقع

حسین نواز کی قوم سے والدہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

منگل 19 ستمبر 2017 15:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک سے دو روز میں ہوگی، وزیراعظم کے صاحب زادوں نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ایک سے دو روز میں متوقع ہے، بیگم کلثوم نواز ایک ماہ سے کینسر کے موذی مرض کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں،اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی دو کامیاب سرجریاں ہوچکی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میری والدہ کی آج پھر سرجری ہوگی، انہوں نے قوم سے اپنی والدہ کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے، میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی والدہ کی صحت پر منحصر ہے۔

متعلقہ عنوان :