اوپن یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کے اشتراک سے اپنی مرکزی لائبریری میں ’’یو این کارنر‘‘ بنادیا

فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کے کام میںسپورٹ ملے گی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

منگل 19 ستمبر 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کے پبلیکیشنز اور دیگر پروموشنل اور بصری مواد تک رسائی فراہم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے اشتراک عمل سے اپنی مرکزی لائبریری میں گوشہ اقوام متحدہ )یو این کارنر(بنادیا ہے ،ْ اس اقدام سے فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کے کام میں مزید سپورٹ ملے گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ،ْ امان الله انجم ،ْ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ،ْ ڈائریکٹر یو این آئی سی ،ْ وٹاریو کماروٹ اسوئس ڈیولپمنٹ کارپوریشن پاکستان کی سربراہ ،ْ سٹیفانی بڑئی اور وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مشترکہ طور پر کارنر کی لانچنگ کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ میں یہ کارنر نہایت معاون ثابت ہوگا ،ْ فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کے کام میں اس کارنر سے سپورٹ ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ریسرچ کلچر کا فروغ میری پہلی ترجیح رہی ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے ہم نے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کو تمام موضوعات پر کتابوں ،ْ کمپیوٹرز ،ْ انٹرنیٹ اور آٹومیشن کی سہولتوںکی فراہمی سے فعال بناکر ان کے اوقات کار میں اضافہ کیا تھا۔دوسرے مرحلے میں فیکلٹی ممبرز اور سکالرز کو تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے مراعاتی پیکیجز متعارف کئے۔

ان اقدامات کے نتیجے میں گذشتہ تین سال کے عرصے میں 14۔ریسرچ جرنلز شائع ہوئے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کی لائبریری میں یو این کارنر کی تشکیل پر ایچ ای سی ،ْسوئس ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور اقوام متحدہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیںوائس چانسلر نے یونیورسٹی کی پروفائل ،ْ نظام تعلیم ،ْ یونیورسٹی کو علم و تحقیق اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے حوالے سے شروع کی گئی مختلف سیریز اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے گذشتہ تین سال کے دوران کئے گئے اقدامات پر تفصیل سے بات کی۔

تقریب کے شرکاء نے یونیورسٹی کے تعلیم و تربیت اور تحقیق کلچر کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور سٹوڈنٹ سپورٹ نظام کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ڈائریکٹر یو این آئی سی ،ْ وٹاریو کماروٹانے وائس چانسلر کو یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی میں یو این کارنر کو اقوام متتحدہ کے تازہ ترین پبلیکیشنز سے باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے گا۔انہوں نے تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل کے مزیدمنصوبوں میںدلچسپی کا اظہار کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی ،ْ فرمان الله انجم ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ،ْ سوئس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سربراہ ،ْ سٹیفانی بڑئی اور اوپن یونیورسٹی کے ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسسزڈپارٹمنٹ کی چئیرپرسن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ انجم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں یو این کارنر تحقیق کے میدان میں نہایت کارآمد ثابت ہوگا ۔ انہوں نے اس اقدام پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :