پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن (کل )منایا جائیگا

منگل 19 ستمبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن ( ورلڈ پیس ڈے ) کل 21ستمبر بروز جمعرات کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پرمختلف بین الاقوامی اور ملکی تنظیموں سمیت امن کیلئے جدو جہد کرنے والی این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی ورکشاپس ، سیمینارز، کانفرنسز ، مباحثوں ، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جن میں پر امن کی اہمیت و افادیت اور اس کے ملکی معیشت و اقتصادیات ، کاروبار و تجارت ، علاقائی تعمیر و ترقی ، غربت و بے روز گاری اور مہنگائی و بد امنی ، افرا تفری و اضطراب کے خاتمہ سمیت دیگر مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ اقوام متحدہ نے امن کے نظریات کے فروغ اور جمہوریت کی آبیاری کیلئے اس بار عالمی یو م امن کا عنوان ''اپنی آواز کو بااثر بنائیں ،اپنی رائے کا اظہار کریں ''رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :