تمام بزنس کمیونٹی کی ڈیمانڈ کے مطابق امسال0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کروایا جائے گا ‘پیاف فائونڈرز الائنس

تاجر و صنعتکار بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے لڑتے رہیں گے‘افتخار علی ملک،عرفان اقبال شیخ ،شیخ محمد آصف ، ملک طاہر جاوید

منگل 19 ستمبر 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)لاہور چیمبر الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیاف فائونڈرز الائنس نے اپنی الیکشن مہم کی اختتامی تقریب کا انعقادآج شام (بروز بدھ)آٹھ بجے کرسٹل مارکی پنجاب یونیوسٹی گرائونڈلاہور میں کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام بزنس کمیونٹی کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں جس میں لاہور کی تمام مارکیٹس عیدیداران نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے ہمراہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

میاں انجم نثار چیئرمین پیاف فائونڈرز الائنس ، میاں محمد اشرف چیئر مین سٹئیرنگ کمیٹی پیاف فائونڈرز الائنس نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ لاہور کی تمام مارکیٹوں اور انڈسٹریزکے صدور اور نمائندگان ، چییرمین پیاف فائونڈرز الائنس اور ان کے امیدواران کو اپنا حقیقی نمائندگان قرار دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

الائنس کے راہنمائوں عرفان اقبال شیخ اور شیخ محمد آصف نے کہا کہ ہم اپنے تاجر و صنعتکار بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے لڑتے رہیں گے اور کسی بھی حالت میںبزنس کمیونٹی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

گزشستہ روز لبرٹی اور گلبرگ کے تاجر وصنعتکاروں نے پیاف فائونڈرز الائنس کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اشرف ،عرفان اقبال شیخ، افتخار علی ملک ،طارق حمید، ملک طاہر جاوید ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کو سپورٹ کرنے پر تاجر برادری کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس موقع پرالائنس کے صدارتی امیدوار ملک طاہرجاویدنے کہ تمام بزنس کمیونٹی کی ڈیمانڈ کے مطابق امسال0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کروایا جائے گا۔

اس موقع پر الائنس کے تمام قائدین نے بھی اپنی حمایت میں نکلنے اور اپنی مارکیٹوں میں الاینس کے حق میں جلسے اور تقریبات منعقد کروانے پر تمام تاجر برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کی تمام تاجر برادری کے نمائندگان الیکشن کے آخری روز پیاف فائونڈرز الائنس کے گرینڈ ڈنر میں شرکت فرما کر الیکشن مہم کو جوش و جزبے سے اختتام پذیر کر کے چیمبر الیکشن کو الائنس کے حق میں یقینی بنائیں گے۔