این اے 120کا نتیجہ 4گھنٹے لیٹ ہوا تو ہمیں لگا نتیجہ کہیں اور سے آرہا ہے،خواجہ سعد رفیق

آرمی چیف اچھے سولجر ہیں ،چند لوگوں کی وجہ سے پورے ادارے کو ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 15:38

این اے 120کا نتیجہ 4گھنٹے لیٹ ہوا تو ہمیں لگا نتیجہ کہیں اور سے آرہا ہے،خواجہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء):وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ 4گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا تو ہمیں لگا کہ نتائج کہیں اور سے بن کے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کبھی بطور ادارہ تو کبھی انفرادی حیثیت سے سسٹم میں خرابیوں کی ذمہ دار رہی ہے۔

این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران ہمارے لوگوں کو بلا وجہ اٹھایا گیا ۔اس معاملے پر ہم نے وزیر داخلہ اور متعلقہ اداروں سے شکایت کی ۔این اے 120کے ضمنی انتخاب میں فوج کے کرادر کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ کتنے ہوں یہ بتانا فوج اور رینجرز کا کام نہیں ہے۔ آرمی چیف اچھے سولجر ہیں چند لوگوں کی وجہ سے پورے ادارے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔