وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چودھری نثارکی اچانک ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 15:30

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چودھری نثارکی اچانک ملاقات،سیاسی صورتحال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے اچانک ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مسلم لیگ ن کے پارٹی امور سمیت دیگرمعاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چوہدری نثار علی خان نے مختلف حلقوں سے ہوئے روابط کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات اچانک ہوئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اس ملاقات میں چودھری نثار علی خان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اہم اور خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔واضح رہے کہ شہباز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی چودھری نثار علی خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے نواز شریف کو شہباز شریف کے ہاتھوں مبینہ طورپر ایک پیغام بھجوایا تھا ۔