گلگت بلتستان سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے ،راحت

منگل 19 ستمبر 2017 16:41

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)ضلع استورکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرٹورازم راحت نے کہاہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کیلئے بہترین مقام ہے اورمحکمہ سیاحت گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف کمپنیوں اورفرموں سے بات چیت جاری ہے جن کے مثبت نتائج برآمدہونگے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی کے باعث محکمہ علاقے میں سیاحت کے فروغ پربھرپورتوجہ دے رہاہے اورعوام کیلئے اس شعبے کومنافع بخش بنایاجائیگا۔