20سے زا ئد ڈاکوئوں کی حکو متی ایم این اے کے گھر ڈکیتی ، 2لاکھ روپے 4موبا ئل فون اور اسلحہ چھین کر فرار

گارڈز اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبا دلہ، ڈیرے پر بیٹھے لوگوں پر تشدد ،رسیوں سے باندھ کر گھر میںداخل ہو ئے

منگل 19 ستمبر 2017 16:34

20سے زا ئد ڈاکوئوں کی حکو متی ایم این اے کے گھر ڈکیتی ، 2لاکھ روپے 4موبا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) 20سے زا ئد ڈاکوئوں کی حکو متی ایم این اے کے گھر ڈکیتی کی واردات 2لاکھ روپے 4موبا ئل فون اور اسلحہ چھین کر فرار سکیورٹ گارڈز اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبا دلہ ڈیرے پر بیٹھے لوگوں پر تشدد رسیوں سے باندھ کر گھر میں داخل تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز حکو متی ایم این اے میں فاروق کے گھر ڈکیتی کی واردات 20سے زا ئد ڈا کوپبلک سیکٹریٹ کے راستے گارڈ اور وہاں بیٹھے لوگوں کو با ندھ کر 10کے قریب ڈاکو گھر میں دا خل ہو ئے باقی ڈاکوئوں اور سکیورٹی گارڈ کا آپس میں فائرنگ کا تبا دلہ گھر میں دا خل ہو نے والے ڈاکوئوں خطرے کے پیش نظر 2لاکھ روپے کی پرائزبانڈ نقدی اور 4قیمتی مو با ئل اور اسلحةچھین کر فرار ہو گئے اہل خا نہ مطا بق 20ڈا کو مکمل منصو بہ کر کے ڈاکہ زنی کے لیے آئے تھے مگر سکیورٹی کے انتظامات سخت ہو نے کی وجہ سے زیادہ لوٹ مار نہیں کر سکے پو لیس تھا نہ ڈجکوٹ مصروف تفتیش ۔

متعلقہ عنوان :