Live Updates

تحریک انصاف کے پاگل پن کا کوئی علاج نہیں ،

ان کو یہ ہار ہضم نہیں ہو رہی اور نہ ہو گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے ہی نقش قدم پر چل رہے ہیں، یہ نواز شریف کی ہی ٹریننگ ہے اور ان کی ہی ٹیم ہے، فیصلے آئین و قانون کے دائرہ کار میں ہوتے ہیں وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 16:31

تحریک انصاف کے پاگل پن کا کوئی علاج نہیں ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاگل پن کا کوئی علاج نہیں ہے، ان کو یہ ہار ہضم نہیں ہو رہی اور نہ ہو گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے ہی نقش قدم پر چل رہے ہیں، یہ نواز شریف کی ہی ٹریننگ ہے اور ان کی ہی ٹیم ہے، فیصلے آئین و قانون کے دائرہ کار میں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ہی نقش قدم پر چل رہے ہیں، یہ نواز شریف کی ہی ٹریننگ ہے اور ان کی ہی ٹیم ہے جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو وہ بھی اسی طرح ایکٹو ہو کر کام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاگل پن کا کوئی علاج نہیں، ان کو یہ ہار ہضم نہیں ہو رہی اور نہ ہو گی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ فیصلے آئین و قانون کے دائرہ کار میں ہوتے ہیں، فیصلے اسی طرح نہیں ہوتے کہ جب تک آپ کسی کو موقع فراہم نہ کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات