روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم میں دھماکہ ،دو اہلکاروں سمیت افراد 4 افراد شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 15:09

روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم میں دھماکہ ،دو اہلکاروں سمیت افراد ..
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) : سکھر میں موجود روہٹری سیمنٹ فیکٹری میں  دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں کیمیکل کے ڈرم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آئی جی سکھر فیروز شاہ نے بتایا کہ دھماکہ بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :