کویت ، تارکین وطن کی ہیلتھ کی فیس میں اضافہ برقرار رہے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 19 ستمبر 2017 15:05

کویت ، تارکین وطن کی ہیلتھ کی فیس میں اضافہ برقرار رہے گا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) تصدیق شدہ زرائع کے مطابق کویت کے وزیر صحت جمال الحربی نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ہیلتھ فیس میں اضافے میں تخفیف یا عملدرآمد کو ملتوی کرنے کی اپیلوں کا جواب دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ تارکین وطن کے لیے ہیلتھ کی فیسوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے وہ برقرار رہے گا اور اس کو کسی صورت ملتوی تک نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کویت میں تارکین وطن کے لئے بعض ہیلتھ کی فیسوں میں 10 گنا تک اضافہ کر دیا گیا جس میں کمی کے لیے اپیل کی گئی تھی ۔ لیکن وازرت نے تمام اپیلوں کا مسترد کرتے ہوئے فیس میں اضافے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :