کرم ایجنسی میں میجر گلفام شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹیڈیم الیون نے جیت لیا

منگل 19 ستمبر 2017 16:31

کرم ایجنسی میں میجر گلفام شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹیڈیم الیون ..
پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) کرم ایجنسی میں میجر گلفام شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹیڈیم الیون نے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3ستمبر سے شروع ہونے والے میجر گلفام شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں ایجنسی بھر سے 24ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ میں صادق الیون اور سٹیڈیم الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں سٹیڈیم الیون نے صادق الیون کو پنلٹی ککس کے ذریعے شکست دے کر میجر گلفام شہید ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طور ی بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے علاقے میں امن و امان سمیت مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہے حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائیں

متعلقہ عنوان :