’’ہن آرام ای ‘‘ ۔۔۔ریحام خان کا این اے 120کے نتائج پر دلچسپ پیغام

منگل 19 ستمبر 2017 16:26

’’ہن آرام ای ‘‘ ۔۔۔ریحام خان کا این اے 120کے نتائج پر دلچسپ پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پردلچسپ پیغام دے دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں ریحام خان نے لکھا کہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے بعد ان تمام لوگوں کے لیے جن کے مفاد اس الیکشن سے وابستہ تھے، یہ جملہ بہترین ہے کہ ’’ہن آرام ای ‘‘ ۔ریحام خان کی اس ٹویٹ کو سیاسی اورعوامی حلقوں میں خاصی دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے اور اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :