سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی

منگل 19 ستمبر 2017 16:26

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ اف پاکستان نے (ن) لیگی رہنما ملک شکیل اعوان کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ 21 ستمبر کو کرے گا۔