وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم کے مشن کو لے کر آگے چل رہے ہیں‘ شہاب الدین خان

منگل 19 ستمبر 2017 16:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم کے مشن کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 45 ماہ کے کام کو 45 دنوں میں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کو ثابت کردیا ہے، وہ اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو ملاقات کا وقت دے رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس حوالے سے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم کے مشن کو لے کر آگے چل رہے ہیں جبکہ شروع کئے گئے منصوبوں کو تکمیل کی طرف لے کر جارہے ہیں جس کی وجہ سے سال 2018ء میں توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا۔