شریف خاندان ہر قدم قانون کے مطابق اٹھائے گا‘نواز شریف کی اہلیہ لندن میں زیر علاج ہیںاس دوران وہ احتساب عدالت میں کیسے پیش ہوسکتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عبدالقیوم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 16:24

شریف خاندان ہر قدم قانون کے مطابق اٹھائے گا‘نواز شریف کی اہلیہ لندن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ شریف خاندان ہر قدم قانون کے مطابق اٹھائے گا‘ اگر وہ احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تو اس کا جواز پیش کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بیمار اور لندن میں زیر علاج ہیں، اس دوران وہ احتساب عدالت میں کیسے پیش ہو سکتے ہیں۔

ان کے وکلاء اور دیگر لوگ پیش ہو رہے ہیں جبکہ مجھے یقین ہے کہ نواز شریف خود بھی پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ہر قدم قانون کے مطابق اٹھائے گا، اگر وہ احتساب عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تو اس کا جواز پیش کریں گے،عدالت بھی وہی کرے گی جو قانون کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے تین بار وزیراعظم رہے ہیں اور وہ ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، ان کے وکلاء پیش ہو رہے ہیں ان پر قتل کے سنگین مقدمات بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ کالعدم جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دے، ایسے لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :