مریم نواز پر چوہدری نثار کے بیان سے خوشی ہوئی ، عمران خان

ْانتخابی مہم دیر سے شروع کی گئی ورنہ نتائج ہمارے لیے اور بہتر آتے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی

منگل 19 ستمبر 2017 16:24

مریم نواز پر چوہدری نثار کے بیان سے خوشی ہوئی ، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خوشی ہوئی ہے کہ چوہدری نثار نے کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے ایک انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ این اے 120میں 3یونین کونسلوں میں دھاندلی کے شواہد ملے مگر ہم شکست تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم دیر سے شروع کی گئی ورنہ نتائج ہمارے لیے اور بہتر آتے۔عمران خان نے حلقے کے عوام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا میں ان سے کہتا ہوں کہ آئندہ ان کے گھر چوری ہو تو کہا کریں چور زندہ باد، چور زندہ باد۔