نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8پر فرد جرم عائد،

گواہان شہادتوںکیلئے طلب محمد ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارف، وزیر علی اور شاہد رفیع بھی شامل

منگل 19 ستمبر 2017 15:19

نیب ریفرنس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8پر فرد جرم عائد،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) احتساب عدالت نے سابق وزیرعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرم جرم عائد کردی۔منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب)نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا جس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ راجہ پرویز اشرف کے علاوہ جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں محمد ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارف، وزیر علی اور شاہد رفیع شامل ہیں۔

عدالت نے گواہوں کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم تھے جنہیں یوسف رضا گیلانی کی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم بنایا گیا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپکو(گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی) اسکینڈل میں غیر قانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے جس کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا۔