وسائل پر عوام کا حق ہے جو انہیں لوٹا رہے ہیں،

عوام کی ترقی وخوشحالی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا نصب العین ہے،گزشتہ سوا چار برس سے خدمت خلق کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے،پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے،جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دیے گئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ممبر قومی اسمبلی سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 15:19

وسائل پر عوام کا حق ہے  جو انہیں لوٹا رہے ہیں،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل پر عوام کا حق ہے اور یہ حق انہیں لوٹا رہے ہیں،عوام کی ترقی وخوشحالی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا نصب العین ہے،گزشتہ سوا چار برس سے خدمت خلق کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے،پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے متوازن ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے،جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو شہباز شریف نے ممبر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ عوام کی ترقی وخوشحالی مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا نصب العین ہے۔ گزشتہ سوا چار برس سے خدمت خلق کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں نے عوام کو ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے متوان ترقیاتی پالیسی اپنائی ہے۔ شہری علاقوںکے ساتھ دیہی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ وسائل کا رخ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ فنڈز دیے گئے ہیں۔ وسائل پر عوام کا حق ہے اور یہ حق انہیں لوٹا رہے ہیں۔