تیسری جنس کے افراد کو بھی کھیلوں کی طرف متوجہ کیا جائے گا ،صدرممنون حسین

منگل 19 ستمبر 2017 15:19

تیسری جنس کے افراد کو بھی کھیلوں کی طرف متوجہ کیا جائے گا ،صدرممنون ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ تعلیم انسانی صلاحیتوں میں اضافے کا بڑا ذریعہ ہے،موجودہ حکومت سوشیواکنامک شعبے میں ترقی کے لیے بہت محنت کررہی ہے،آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا، پاکستان ونٹراولمپکس میں ضرور حصہ لے گا،حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

تعلیم کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خوش دلی سے خیر مقدم کیا جائے گا،تیسری جنس کے افراد کو بھی کھیلوں کی طرف متوجہ کیا جائے گا۔منگل کو ممنون حسین سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ تعلیم انسانی صلاحیتوں میں اضافے کا بڑا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت سوشیواکنامک شعبے میں ترقی کے لیے بہت محنت کررہی ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام سے سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا۔ملک میں دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے۔حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خوش دلی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے تعلیمی منصوبوں کے سلسلے میں غیر ملکی وفد کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں غریب طبقات کی بہتری کے لیے جدوجہد مستحسن ہے۔

صد ر ممنون حسین نے وفد کو کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ونٹراولمپکس میں ضرور حصہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیسری جنس کے افراد کو بھی کھیلوں کی طرف متوجہ کیا جائے گا۔تعلیم میںرفاعی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت تعاون کرتی رہے گی۔پاکستان ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کا کھلے دل سے خیر مقدم کرے گا۔پاکستانی طلباء کو سکالر شپ دینیکا بھی صدر مملکت نے خیر مقدم کیا۔