Live Updates

مجھے لندن فلیٹس کا ایڈریس معلوم ہوتا تو ضرور بتاتا،

جھوٹ بولنا عمران خان اور اس کے حواریوں کا ٹریڈ مارک ہے،گرفتاری وارنٹ جاری ہونے پر عمران خان ڈر کے مارے چھپ رہے ہیں مسلم لیگ(ن) کے رہنما آصف کرمانی کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

منگل 19 ستمبر 2017 15:19

مجھے لندن فلیٹس کا ایڈریس معلوم ہوتا تو ضرور بتاتا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما آصف کرمانی نے کہاہے کہ مجھے لندن فلیٹس کا ایڈریس معلوم ہوتا تو ضرور بتاتا،جھوٹ بولنا عمران خان اور اس کے حواریوں کا ٹریڈ مارک ہے،گرفتاری وارنٹ جاری ہونے پر عمران خان ڈر کے مارے چھپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاہے کہ جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کے لیڈریوں کے خمیر میں شامل ہے۔مجھے لندن فلیٹس کاایڈریس معلوم ہوتا تو ضرور بتاتا۔عدالتوں میں جھوٹ بولنا عمران خان اور اس کے حواریوں کا ٹریڈ مارک ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے گرفتاری کے ورانٹ جاری کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ پر عمران خان ڈر کے مارے چھپ رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :