سی پیک منصوبے پر بریفنگ کی دستاویز میں تاخیر‘

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا وزارت ریلوے پر اظہار برہمی ایک ہفتہ قبل دستاویز کمیٹی کو ملنے چاہیے تھیں ، آئندہ کمیٹی بریفنگ سے پہلے ایک ہفتہ قبل تمام ڈاکیومنٹس دئیے جائیں،بریفنگ سے متعلق ہارڈ کاپی کیوں نہیں فراہم کی گئی پبلک اکائونٹس کمیٹی کوئی کام نہیں کیا گیا وزارت حکام کیا تمام سیاستدانوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں ،آئندہ بریفنگ سے ایک ہفتہ قبل داستاویزات دئیے جائیں ورنہ ایکشن لیا جائے گا،چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ جان بوجھ کر آپ لوگ کمیٹی کو کمزور کر رہے ہیں، آپ پیپر دیئے بغیر بریفنگ دے رہے ہیں، بریفنگ دینے آئے ہیں یا پاپ کارن بیچنے آئے ہیں،کمیٹی رکن شیری رحمان

منگل 19 ستمبر 2017 15:19

سی پیک منصوبے پر بریفنگ کی دستاویز میں تاخیر‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت ریلوے حکام پر سی پیک منصوبے پر بریفنگ کی دستاویز تاخیر سے ملنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل دستاویز کمیٹی کو ملنے چاہیے تھے مگر آج رات کو ملے ہیں، آئندہ کمیٹی بریفنگ سے پہلے ایک ہفتہ قبل تمام ڈاکیومنٹس دئیے جائیں۔

بریفنگ سے متعلق ہارڈ کاپی کیوں نہیں فراہم کی گئی چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی کام نہیں کیا گیا وزارت حکام کیا تمام سیاستدانوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں ،آئندہ بریفنگ سے ایک ہفتہ قبل داستاویزات دئیے جائیں ورنہ ایکشن لیا جائے گاکمیٹی رکن شیری رحمان نے کہا کہ جان بوجھ کر آپ لوگ کمیٹی کو کمزور کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

آپ پیپر دیئے بغیر بریفنگ دے رہے ہیں، بریفنگ دینے آئے ہیں یا پاپ کارن بیچنے آئے ہیں۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میںوزارت ریلوے کی جانب سے سی پیک منصوبے بریفنگ دینا تھی تاہم تاخیر سے دستاویز ملنے پر کمیٹی کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ قبل دستاویز کمیٹی کو ملنے چاہیے تھے مگر آج رات کی ملے ہیں۔ کمیٹی رکن شیری رحمان نے کہا کہ جان بوجھ کر آپ لوگ کمیٹی کو کمزور کر رہے ہیں ۔

آپ پیپر دیئے بغیر بریفنگ دے رہے ہیں۔ کمیٹی کو بریفنگ دینے آئے ہیں یا پاپ کارن بیچنے آئے ہیں۔کمیٹی میں ایک دن پہلے ڈاکیومنٹس دئیے گئے کیا کمیٹی کو غیر فعال کرنا ہی آئندہ کمیٹی بریفنگ سے پہلے ایک ہفتہ قبل تمام ڈاکیومنٹس دئیے جائیں۔وزارت ریلوے حکام کی جانب سے بریفنگ سے متعلق ہارڈ کاپی کیوں نہیں فراہم کی گئی۔۔ کوئی پاپ کارن کی دکان چلا رہے ہیں۔

پانچ سال کے پروجیکٹ کی بریفنگ دی جا رہی مگر ڈاکیومنٹس فراہم نہیں کی گئیں نوٹس پہ لکھا گیا ہے کہ سات دن پہلے بریفنگ کی کاپی دی جائے گی مگر کیوں نہیں۔ چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے کمیٹی اجلاس ملتوی کرتا ہوئے کہا کہ وزارت حکام کیا تمام سیاستدانوںکو بیوقوف سمجھتے ہیں۔ آئندہ بریفنگ سے ایک ہفتہ قبل ڈاکیومنٹس دئیے جائیں ورنہ ایکشن لیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے اجلاس احتجاجا ملتوی کر دیا

متعلقہ عنوان :