جنیوا میں آزاد بلوچستان کے حوالے سے جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے خلاف پارلیمنٹ سے مذمتی قرارداد منظور کی جائے‘ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

منگل 19 ستمبر 2017 15:11

جنیوا میں آزاد بلوچستان کے حوالے سے جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ جنیوا میں آزاد بلوچستان کے حوالے سے جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے خلاف پارلیمنٹ سے مذمتی قرارداد منظور کی جانی چاہیے‘ مقبوضہ کشمیر اور برما میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سویٹزرلینڈ میں ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ جنیوا میں بلوچستان کے حوالے سے جو کچھ ہوا ہے اس بارے میں پارلیمنٹ سے ایک مضبوط پیغام جانا چاہیے تھا۔ وزارت خارجہ نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو ضرور طلب کیا ہے تاہم یہاں سے مذمتی قرارداد جانی چاہیے تھی۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔ برما میں انسانیت سوز مظالم کا اس طرح نوٹس نہیں لیا گیا۔ بلوچستان اسمبلی سے ایسی مذمتی قرارداد آنی چاہیے تھی، ذاتیات سے بالاتر ہوکر پاکستان کیلئے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پارلیمنٹ کے کردار ادا کرنے سے ہی ہوگی۔