این اے 120، یاسمین راشد نے شکریہ مہم شروع کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 14:26

این اے 120، یاسمین راشد نے شکریہ مہم شروع کر دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء) : این اے 120کے ضمنی انتخاب میں دوسرے نمبر پر رہنے والی تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے حلقے کی عوام کی جانب سے کثیر تعداد میں ووٹ دینے پر شکریہ مہم شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17ستمبر کو این اے 120میں ضمنی انتخاب منعقد ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کو فتح حاصل ہوئی جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر رہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بیگم کلثوم نواز کے 61,745ووٹوں کے مقابلے میں 47,099ووٹ حاصل کئیے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اتنی کثیر تعداد میں ووٹ حاصل کرنے پر حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے شکریہ مہم شروع کر کھی ہے۔اس مہم میں ڈاکٹر یاسمین کے علاوہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شامل ہوں گے۔یہ رہنماء گھر گھر جا کر ووٹرز کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :