سابق عالمی ٹینس چیمپیئن لیو ووئی کی خدمات کا اعتراف

لیو ووئی کو ’’ جورڈے ڈی سینٹ۔ ایملائن‘‘ میں شامل کر لیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 14:55

سابق عالمی ٹینس چیمپیئن لیو ووئی کی خدمات کا اعتراف
سینٹ۔ ایملائن، فرانس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق عالمی ٹینس چیمپیئن لیو ووئی کو’’ جورڈے ڈی سینٹ۔ ایملائن‘‘میں شامل کر لیا گیا ہے، یہ قدیم روایت ہے جس کا مقصد ان لوگوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے عالمی ثقافت اور تاریخ میں عظیم کردار ادا کیا ہے، سات بار عالمی چیمپیئن رہنے والی لیو ووئی آج کل فزیکل تعلیم میں نئی اختراع پر کام کررہے ہیں اور وہ جب سے 1996ء سے ریٹائرڈ ہوئی ہیں ٹیبل ٹینس کلچر کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے کوششیں کررہی ہیں ، لیو نے یہاں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لئے بڑا اعزازہے بلکہ یہ صرف میرے لئے ہی نہیں دنیا بھر کیلئے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے ایک اعزاز ہے، لیو نے 2015ء میں پیکنگ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ،’’ جورڈے ڈی سینٹ۔

(جاری ہے)

ایملائن‘‘ میں ابھی تک فٹبال ، ٹینس ،سائیکلنگ اور رگبی کے نامور کھلاڑیوں کو شامل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :