میانمارمیں مسلمانوں کی نسل کشی،

عالمی عدالت انصاف کے سامنے احتجاج مظاہرین میں پاکستان، ترکی، مراکش اور بنگلا دیش سمیت کئی ممالک کے افراد شامل تھے،نوٹس لینے کل مطالبہ

منگل 19 ستمبر 2017 14:18

دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) میانمار میں نسل کشی کیشکار روہنگیا مسلمانوں کی آہیں دنیا بھر میں گونجنے لگیں۔ مسلمانوں کے قتلِ عام اور بستیاں جلائے جانے کیخلاف عالمی عدالت انصاف کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے سامنے مسلم کمیونٹی کے ممبرز کی بڑی تعداد نے میانمار میں جاری مسلم نسل کشی کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین میں پاکستان، ترکی، مراکش اور بنگلا دیش سمیت کئی ممالک کے افراد شامل تھے۔ مظاہرین نے میانمار کی فوج اور بدھ ملیشیاکے مظالم کی مذمت کی اور عالمی عدالت انصاف سے بدترین صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :