نیب کے خلاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے ہو چکے ہیں،مبشر لقمان

منگل 19 ستمبر 2017 14:07

نیب کے خلاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان رابطے ہو چکے ہیں،مبشر لقمان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) :تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بہت تیزی سے رابطے آگے بڑھ رہے ہیں، این اے 120حلقے میں3ماہ سے لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ،ایک ارب روپے سے زائد کی رقم وہاں پر خرچ کی گئی ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی والدہ کے تین ہفتے میں کینسر کے تین آپریشن کروانے کے بعد بہت جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز کو آخری لمحات تک جیتنے کا اندازہ نہیں تھا ،خواجہ سعد رفیق نے جب مریم نواز کو حلقوں کی ووٹنگ کے بارے میں معلومات دی تو انہوں نے خواجہ سعد رفیق کو بھی ڈانٹ دیا ۔ این اے 120حلقے میں الیکشن کے دوران ایک ارب روپے خرچ کئے گئے یہ پری پولنگ الیکشن کمیشن کو نظر کیوں نہیں آئی اگر الیکشن کمیشن نے کوئی کام نہیں کرنا تو اس سے اچھا ہے کہ الیکشن کمیشن نہ ہو ۔ جبکہ ن لیگ کی اپنی فیملی کے درمیان بہت سے اختلافات پیدا ہو چکے ہیں جو آنے وقت میں نمایاں ہو سکتے ہیں۔ مزید کیا کہا دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :