Live Updates

تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 14:02

تحریک انصاف نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والےعمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے طلب کرنے پر بھی پیش نہ ہونے پرالیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے پیٹیشن تیار کر لی گئی ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے کل بابر اعوان ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات