قومی اسمبلی نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تعلیمی ترقیاں بحال کئے جانے کے اقدامات کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

قومی اسمبلی نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تعلیمی ترقیاں بحال کئے جانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی سرکاری ملازمین کی تعلیمی ترقیاں بحال کئے جانے کے اقدامات کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں شکیلہ لقمان نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت تمام وفاقی سرکاری ملازمین کی تعلیمی انکریمنٹس بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی حمایت کی جس کے بعد قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔