قومی اسمبلی نے ملک میں نئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی قرارداد منظور کرلی

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

قومی اسمبلی نے ملک میں نئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ملک میں نئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر فوزیہ حمید نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں نئے چھوٹے ڈیم تعمیر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔