قومی اسمبلی اجلاس، ملک میں جعلی ادویات سازی کی روک تھام کے حوالے سے قرارداد منظور

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

قومی اسمبلی اجلاس، ملک میں جعلی ادویات سازی کی روک تھام کے حوالے سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی نے ملک میں جعلی ادویات سازی کی روک تھام کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت ملک میں جعلی ادویات سازی کی روک تھام کرے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر درشن نے قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ حکومت جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مار کر اس امر کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ادویات پر بارکوڈ کو لازمی قراردی جائے۔ اس حوالے سے سخت قانون سازی کی جائے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دے دی۔