قومی اسمبلی نے جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

قومی اسمبلی نے جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے فوجداری قانون ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی نے جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے کے حوالے سے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں کشور زہرہ نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے۔ بل زیر غور لانے کی تحریک کی منظوری کے بعد کشور زہرہ نے کہا کہ بل کے تحت جعلی چیک دینے کی سزا سخت کرنے سے اس طرح کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے بل کی شق وار منظوری حاصل کی۔ کشور زہرا نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2014ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :