قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی 9 مختلف رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی 9 مختلف رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی 9 مختلف رپورٹیں پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان نے اسلام آباد تحدید کرایہ (ترمیمی) بل 2014ء‘ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء‘ انسداد دہشتگردی (ترمیمی) بل 2015ء‘ تشدد حراستی موت اور حراستی زنا (انسداد و سزا) بل 2017ء ‘ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2013ء ‘ مجموعہ ضابطہ فوجداری (ترمیمی) بل 2014ء‘ اسلام آباد تحدید کرایہ (ترمیمی) بل 2014ء ‘ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2013ء اور فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2013ء پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں ایوان سے تاخیر کے حوالے سے صرف نظر کی تحاریک کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :