دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 19 ستمبر 2017 14:13

دستور (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نفیسہ عنایت اللہ خٹک نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

آئین کے آرٹیکل 25(الف) میں ترمیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری سے پانچ سے 12‘ 16 سال کی عمر کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں وفاقی حکومت کردار ادا کر سکے گی اور اس کی مدد سے ایک ٹرسٹ قائم ہو سکے گا جس میںجو بھی تعلیم کے لئے فنڈز فراہم ہوںگے وہ باقاعدہ شفاف طریقہ کار کے تحت ملک بھر میں تقسیم ہو سکے گا۔

وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بل کی مخالفت نہیں کی اور کہا کہ بل کو کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔ایوان سے اجازت ملنے پر نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے بل ایوان میں متعارف کرایا۔

متعلقہ عنوان :