گورنر سندھ محمد زبیر کو بھتے کی پرچی ملنے کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 13:53

گورنر سندھ محمد زبیر کو بھتے کی پرچی ملنے کا انکشاف
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء): گورنر سندھ محمد زبیر نے انکشاف کیا ہے کہ 2010میں انکو بھی بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے ۔ایک وقت تھا کہ کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم تھا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہر میں امن کے لیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں، ہم شہر کو مزید پرامن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کوئی بھی بھتے سے محفوظ نہیں ہے۔ اس پر گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ 2010میں انکو بھی بھتے کی پرچی بھیجی گئی تھی۔ بھتے کی پرچی میں انکو اپنے وزیر دوست سے ایک کام کروانے کا کہا گیا تھا۔