پاکستان رینجرز سندھ نے کارروائی کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 19 ستمبر 2017 14:10

پاکستان رینجرز سندھ نے کارروائی کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 10 مخلتف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خواجہ اجمیرنگری، کورنگی، سعودآباد اور ڈاکس کے علاقوں سے رینجرز نی10 ملزمان جن میں اکرام زادہ، زمین، خرم زمان اور حبیب زادہ، طارق عزیز، آصف بٹھی، وقار، فیصان، بابر اسماعیل اور سید مونس نقوی شامل ہیں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان ڈکیتی، منشیات فروشی سمیت متعداد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی، اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :