ڈیفنس فیز 6 میں ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ، 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔ ایم ایل او اسپتال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 ستمبر 2017 13:39

ڈیفنس فیز 6 میں ملازمہ کی ہلاکت کا معاملہ، 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر2017ء) :کراچی کے علاقہ ڈیفنس خیابان بدر کے قریب گھر سے اٹھارہ سالہ ملازمہ کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی تھی جس سے متعلق کہا گیا کہ یہ واقعہ خود کُشی کا ہے تاہم اب سینئیر ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر اقرار عباسی نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا ۔ سینئیر ایم ایل او نے اپنے بیان میں کہا کہ 17 سالہ ملازمہ کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

لڑکی کے چہرے ہونٹوں اور سینے پر تشدد کے نشانات ہیں۔ سترہ سالہ ملازمہ کو قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پوسٹمارٹم سے خود کشی ظاہر نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ 17 سالہ فاطمہ کے اہل خانہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہماری بیٹی اس طرح خود کُشی کرنے والوں میں سے نہیں تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اُسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس اور لواحقین میں مذاکرات ناکام ہونے پر فاطمہ کے خاندان نے دھرنا بھی دیا۔ اور دھرنے میں شامل مظاہرین نے موقف اختیار کیا تھا کہ فاطمہ کی موت کی ذمہ دار بنگلے کی مالکن ہے ۔ اس سے قبل بھی فاطمہ ایک مرتبہ جھگڑ کر گھر واپس آ چکی ہے۔ فاطمہ کے اہل خانہ نے بنگلے کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :