مشال قتل کیس،57افراد پر فرد جرم عائد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 ستمبر 2017 13:31

مشال قتل کیس،57افراد پر فرد جرم عائد
ہری پور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19ستمبر 2017ء):ہری پور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کی سماعت کے دوران 57افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق 13اپریل 2017کوشعبہ صحافت، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مشال نامی طالبعلم کو ایک ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

مشال پر الزام تھا کہ وہ توہین رسالت کا مرتکب ہوا جبکہ بعد میں یہ بات جھوٹ ثابت ہوئی۔مشال قتل کیس ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔آج کی سماعت میں مشال کے قتل میں ملوث 57لوگ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ان 57ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ کل سے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔