وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب میں بھی کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا ،ْاحسن اقبال

ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے ،ْ وزیر داخلہ کا سیمینار سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 13:36

وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب میں بھی کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بعد اب میں بھی کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ساری دنیا سیاسی، معاشی، اقتصادی اور معاشرتی تبدیلیوں کا شکار ہے ،ْسرد جنگ کا دور ختم ہو چکا ،ْ اب اشتراکیت پر مبنی اقتصادی ترقی کا دور ہے ،ْ عالمی سطح پر نیا ورلڈ آرڈر اپنی جگہ لے رہا ہے، امریکی کیمپ میں شامل ہو کر ہمارے حکمرانوں نے جہازوں کے چند پرزے خریدے تاہم قومیں جنگی سازوسامان سے نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے قیام سے بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور خواجہ آصف کے بعد کہتا ہوں ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا ،ْوزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اپنا گھر سیدھا کرنے کا کہہ رہے ہیں، ہم اپنا گھر سیدھا کرنے کے بالکل قریب ہیں جبکہ ہم اپنا گھر سیدھا کریں گے تو سرمایہ کاری کے لیے دنیا سے کہہ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ااحسن اقبال نے کہاکہ سی پیک دنیا کے 2 قابل اعتماد شراکت داروں کا مشترکہ منصوبہ ہے، شراکت داروں کی دوستی آزمودہ ہے، سی پیک میں کافی صلاحیت اور مواقع ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا اس وقت نئے ارتقاء اور قدیم انواع کے معدوم ہونے کے دور سے گزر رہی ہے، دنیا اس وقت بڑے تناؤ اور چیلنجز کا شکار ہے جب کہ وہ معاشرے جہاں آگے بڑھنے کو راستے موجود نہ ہوں زمین بوس ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :