آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے ،ْفواد چودھری

مریم نوازنے الزام لگایا کہ لوگوں کوانتخابی مہم سے اٹھایا گیا ،ْوزیرداخلہ کوعدالت میں پیش کرناچاہیے ،ْ رہنما پی ٹی آئی ریفرنسزکے معاملے پرسپریم کورٹ کے مانیٹرنگ جج کونوٹس لینا چاہیے ،ْ الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 13:36

آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے ،ْفواد چودھری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ آصف کرمانی کوجھوٹ بولنے پرگرفتارکیا جائے ،ْآصف کرمانی نے کہا ہے کہ وہ لندن کے فلیٹس کا ایڈریس نہیں جانتے ،ْانہوںنے عدالت میں غلط بیانی سے کام لیا ،ْسب جانتے ہیں نوازشریف،حسن،حسین نوازلندن میں کہاں رہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہاکہ مریم نوازنے الزام لگایا کہ لوگوں کوانتخابی مہم سے اٹھایا گیا ،ْوزیرداخلہ کوعدالت میں پیش کرناچاہیے،پوچھنا چاہیے کس ایماپرالزامات لگارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب عدالت کے بلانے کے باوجود آج ایک بار پھر شریف خاندان کا کوئی فرد پیش نہیں ہوا، نوازشریف اور ان کی کمپنی پرویز مشرف کے بھاگنے کی باتیں کرتی تھی اور آج خود عدالتوں کا سامنا کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ پوری مسلم لیگ (ن) فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ،ْ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ معزز ججوں اور قومی اداروں کے خلاف بیانات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کس کی ایما پر بیانات دے رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے حوالے سے بیرسٹر فواد چوہدری نے کہاکہ عائشہ گلالئی کی باتیں غیر ضروری ہیں جن کا جواب دینا مناسب نہیں، پورا میڈیا جانتا ہے کہ انہوں نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اتنے جھوٹ بولے کہ ڈکشنری میں تبدیلی کی گئی ان سے صرف اتنا کہتا ہوں کہ وہ اپنی نشست سے دستبردار ہوکر دوبارہ الیکشن میں حصہ لیں تو انہیں ان کی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :