نیب ریفرنس میں شریف خاندان کے وارنٹ جاری کر نے کی استدعا مسترد ،ْنواز شریف،مریم ،حسن اور حسین کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری
تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں ،ْ احتساب عدالت کی آصف کرمانی کو ہدایت بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں ،ْ لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے ،ْنہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی،ْ آصف کرمانی
منگل 19 ستمبر 2017 13:36
(جاری ہے)
جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر سمن سیکورٹی انچارج کو دئیے گئے تو اس کا بیان بھی ساتھ ہونا چاہیے ،ْہم نے لیگل پراسیس چلانا ہے ورنہ عدالتی کارروائی میڈیا والے بھی بتا دیتے ہیں۔
نیب حکام نے عدالت کو بتایاکہ سمن درست پتے پر بھیجے گئے، کسی نے یہ نہیں کہا کہ ایڈریس غلط ہے۔نیب حکام نے عدالت سے استدعاکی کہ سمن کو وہ شایدآسان لے رہے ہیں ،ْ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔احتساب عدالت نے نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو آپ عدالتی سمن سے آگاہ کریں۔بعد ازاںںعدالت نے نواز شریف،مریم نواز،حسن نوازاور حسین نواز کے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے نوازشریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازعلیل ہیں،ان کا لندن میں ایک ماہ سے علاج جاری ہے، یہ نہیں بتاسکتا کہ کلثوم نواز اور فیملی کب واپس آئے گی۔ آصف کرمانی نے کہا کہ حسن اورحسین نوازرائیونڈ کے رہائشی نہیں، جن لوگوں کے بارے میں عدالت نے مجھے کہا ہے ان کواطلاع دے دوں گا،نوازشریف کا پولیٹیکل سیکریٹری ہوں، جب مجھے نوٹس بھجوائے گئے توپیش ہوا۔آصف کرمانی نے کہا کہ آج یا کل کلثوم نوازکی تیسری سرجری متوقع ہے،نوازشریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن میں مقیم ہیں،عدالت نے 26 ستمبرکیلئے دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جج کو آگاہ کیا ہے کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں، وہ کب واپس آئیں گے،یہ سارا کلثوم نوازکے علاج پرمنحصرہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ نیب کی طرف سے شریف فیملی کوکچھ نوٹس موصول ہوئے تھے ،ْنوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر،حسن اورحسین کونوٹس بھجوائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.